بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

قومی وویمن فٹبال چیمپیئن شپ: پاکستان آرمی کے ایف سی کراچی کیخلاف 25 گولز

کراچی میں جاری قومی وویمن فٹبال چیمپئن شپ میں پاکستان آرمی نے گولزکی بوچھاڑ کردی، ایف سی کراچی کو 25 گولز سے زیر کیا، سیالکوٹ کے خلاف کراچی یونائیٹڈ نے ذُلفیہ نذیر کے 6 گولز کی بدولت 0-11 سے فتح حاصل کی، قومی وویمن کرکٹر ڈیانا بیگ بھی فٹبال چیمپئن شپ کے لیے میدان میں اتر گئیں۔

تیرہویں قومی ویمن فٹبال چیمپین شپ میں اتوار کو پانچ میچز کھیلے گئے، صبح کے سیشن میں کے پی ٹی اسٹیڈیم میں ہونیوالے میچ میں پاکستان آرمی نے ایف سی کراچی کےخلاف گولز کی بوچھاڑ کردی اور 0-25 سے فتح حاصل کی۔

پاکستان آرمی کی علیزہ صابر نے 9، صوائبہ سرفراز نے 6 گولز کیے، ہاجرہ خان نے 3 جبکہ رامین فرید اور روشنان علی نے دو، دو گول کیے۔

دوسری جانب ریاض کامل ایف سی اور ینگ رائزنگ اسٹارز کے درمیان کے ایم سی گراؤنڈ پر ہونیوالا میچ 1-1 گول سے برابر رہا، ریاض کامل کو عریبہ نے 20ویں منٹ میں برتری دلادی لیکن آخری لمحات میں طوبیٰ نے گول کرکے مقابلہ برابر کردیا۔

گروپ ’ڈی‘ میں ہائی لینڈرز وویمن کلب نے کامیابیوں کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے دیا ویمن کلب کو 0-4  سے شکست دی۔

فاتح ٹیم کی اسمارہ حبیب نے دو گولز کیے، ماروی بیگ اور کافیہ کریم نے ایک، ایک گول کیا۔

اس میچ میں پاکستان کی انٹرنیشنل کرکٹر ڈیانا بیگ بھی ہائی لینڈرز کی جانب سے ایکشن میں نظر آئیں۔

ایم یو کے اور نواں شہر یونائیٹڈ کے درمیان ہونیوالا میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔

شام کے سیشن میں ہونیوالے گروپ بی کے میچ میں کراچی یونائیٹڈ نے سیالکوٹ سٹی کو 0-11 سے شکست دی، ذولفیہ نذیر نے 6 جبکہ سوہا ہیرانی نے 3 گولز اسکور کیے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.