پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان سے متعلق اپنے مؤقف سے پیچھے ہٹنے کی وجہ بتادی۔
جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کے دوران مصطفیٰ کمال نے کہا کہ انہوں نے ماضی میں ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی کو غدار اور را کا ایجنٹ کہا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ریاست کیوں کہ ابھی تک ایم کیو ایم کو تسلیم کرتی ہے، قوم، فوج اور سیاسی جماعتوں نے اس حوالے سے میری بات نہیں مانی۔
پی ایس پی سربراہ نے مزید کہا کہ یہی وجہ ہے کہ میں ایم کیو ایم سے متعلق اپنے مؤقف سے پیچھے ہٹنے پر مجبور ہوا ہوں۔
Comments are closed.