پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ حکمران جماعت روزانہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف باتیں کرتی ہے، مریم نواز کس کس کی زبان کھینچیں گی۔
جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور جے یو آئی بڑی جماعتیں ہیں ہمارے علاوہ بھی تحریکیں چلاسکتے ہیں، لیکن یہ کہنے کی شاید ضرورت نہیں تھی کہ ہمیں کسی کی ضرورت نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کی نشست کا معاملہ شاید پی ڈی ایم کے سربراہ اجلاس میں زیرِ غور نہیں آیا۔
قمر زمان کائرہ نے کہا کہ گیلانی صاحب سب سے سینیئر ہیں، انہیں قائد حزب اختلاف ہونا چاہیے۔
Comments are closed.