جمعہ21؍جمادی الاول 1444ھ 16؍دسمبر 2022ء

کراچی آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر

پاکستان کا سب سے بڑا شہر کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں آج دوسرے نمبر پر آ گیا ہے۔

اس فہرست میں پہلے نمبر پر بنگلا دیشی دارالحکومت ڈھاکا ہے جبکہ لاہور کا نمبر تیسرا ہے۔

ایئر کوالٹی انڈیکس کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق آلودہ شہروں میں سر فہرست ڈھاکا کی فضا میں آلودہ ذرات کی مقدار 281 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے۔

اے کیو آئی کے مطابق اس فہرست میں دوسرے نمبر پر موجود کراچی کا فضائی معیار انتہائی مضرِ صحت ہے جہاں کی فضا میں آلودہ ذرات کی مقدار 219 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ ہوئی ہے۔

ایئر کوالٹی انڈیکس نے بتایا ہے کہ آلودہ شہروں کی فہرست میں تیسرے نمبرپر موجود لاہور میں آلودہ ذرات کی مقدار 196 پرٹیکیولیٹ میٹرز ہے۔

ایئر کوالٹی انڈیکس کی درجہ بندی کے مطابق 151 سے 200 درجے تک آلودگی مضرِ صحت ہے، 201 سے 300 درجے تک آلودگی انتہائی مضرِ صحت قرار دی گئی ہے۔

ایئر کوالٹی انڈیکس کا یہ بھی کہنا ہےکہ 301 پرٹیکیولیٹ میٹرز سے زائد درجہ خطرناک آلودگی کو ظاہر کرتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.