بدھ20؍ربیع الثانی 1444ھ16؍نومبر 2022ء

ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان پولارڈ کا آئی پی ایل سے بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان

ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان کیرون پولارڈ نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل)  سے بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں کیرون پولارڈ نے آئی پی ایل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریٹائرمنٹ کا فیصلہ میرے لیے آسان نہیں تھا، میں مزید کرکٹ کھیلنا چاہتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اگر میں ممبئی انڈینز کے لیے نہیں کھیل سکتا تو اس کے خلاف بھی نہیں کھیلنا چاہتا۔

سابق بیٹنگ آل راؤنڈر کیرون پولارڈ نے کہا کہ ممبئی انڈینز کے ساتھ میرا تعلق ختم نہیں ہوا، اب میں بطور بیٹنگ کوچ ٹیم کے ساتھ ہوں گا۔

ویسٹ انڈیز کے بائیں ہاتھ سے کھیلنے والے جارح مزاج بلے باز کرس گیل نے کیرون پولارڈ کی ریٹائرمنٹ پر کہا کہ یقین نہیں آرہا آپ مجھ سے پہلے ریٹائر ہوگئے

واضح رہے کہ رواں سال اپریل میں کیرون پولارڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

کیرون پولارڈ نے ویسٹ انڈیز ٹیم کی 123 ون ڈے اور 101 ٹی ٹوئنٹی میچز میں نمائندگی کی۔

پولارڈ نے 2007 میں ون ڈے اور 2008 میں ٹی 20 انٹرنیشنل میچز سے اپنے سفر کا آغاز کیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.