جمعرات21؍ربیع الثانی 1444ھ17؍نومبر 2022ء

ڈونلڈ ٹرمپ نے 2024ء کے صدارتی انتخابات لڑنے کا اعلان کردیا

امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2024ء کے صدارتی انتخابات لڑنے کا اعلان کر دیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی انتخابات لڑنے کے حوالے سے کاغذات نامزدگی بھی جمع کرا دیے ہیں۔

امریکی ریاست فلوریڈا میں حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا کی واپسی اب شروع ہورہی ہے۔

سابق صدر نے کہا کہ آپ کا ملک آپ کی آنکھوں کے سامنے تباہ ہورہا ہے۔

دوسری جانب امریکی صدر جوبائیڈن نے ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ نے امریکا کو ناکام بنایا۔

واضح رہے کہ ری پبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے 76 سالہ ڈونلڈ ٹرمپ 2017ء سے 2021ء تک امریکا کے صدر رہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.