جمعہ22؍ربیع الثانی 1444ھ 18؍نومبر 2022ء

کراچی: گولیمار کے گھر میں گیس دھماکا، میاں، بیوی،3 بچے زخمی

کراچی کے علاقے نیا گولی مار کے ایک گھر میں گیس سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں خاتونِ خانہ اور ان کے 3 بچوں سمیت 5 افراد جھلس کر زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ گولی مار کی پھول والی گلی کے قریب گھر میں پیش آیا ہے۔

سلنڈر پھٹنے سے میاں بیوی اور ان کے 3 بچے جھلس گئے جنہیں ریسکیو ورکرز نے ایمبولینسوں کے ذریعے سول اسپتال کے برنس سینٹر منتقل کیا۔

اسپتال ذرائع کے مطابق متاثرہ افراد میں 45 سالہ محمد وسیم، ان کی 35 سالہ اہلیہ امبرین، 12 سالہ بیٹا سمیع، 2 بیٹیاں 10 سالہ رباب اور 7 سالہ اُمِ حبیبہ کو برنس سینٹر میں داخل کر لیا گیا ہے اور طبی امداد دی جا رہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.