جمعہ22؍ربیع الثانی 1444ھ 18؍نومبر 2022ء

آذربائیجان کی اسرائیل میں سفارتخانہ کھولنے کی منظوری

آذربائیجان کی پارلیمنٹ نے اسرائیل میں سفارتخانہ کھولنے کی منظوری دے دی، نیا سفارتخانہ تل ابیب میں ہوگا۔

غیر ملکی اخبار کے مطابق گزشتہ ماہ سے ہی تل ابیب میں آذربائیجان کا سفارتخانہ کھولنے کی تیاریاں ہو رہی تھیں۔

یہاں پہلے ہی آذربائیجان کا سیاحتی دفتر اور تجارتی نمائندہ دفتر قائم ہے۔

وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی مشیر جیک سُلیوان اور امریکی سیکرٹری خارجہ انٹونی بلنکن نے عمان کے وزیر خارجہ سید بدرالبسیدی سے ملاقات کی۔

اسرائیلی وزیراعظم یائر لاپد نے آذربائیجان کی پارلیمان کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے اسرائیل کا اہم پارٹنر قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ آذربائیجان مسلم دنیا کا وہ ملک ہے جہاں یہودی برادری بڑی تعداد میں آباد ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ 30 برس سے اسرائیل اور آذربائیجان کے مختلف نوعیت کے تعلقات قائم ہیں، 1993 سے باکو میں اسرائیلی سفارتخانہ بھی موجود ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.