جمعرات21؍ربیع الثانی 1444ھ17؍نومبر 2022ء

عبداللّٰہ شفیق انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے پرجوش

ٹیسٹ کرکٹر عبداللّٰہ شفیق انگلینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ میچز کی ہوم سیریز کے لیے پرجوش ہیں۔ 

جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عبداللّٰہ شفیق نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز کے منتظر ہوں، ہمارے لیے انگلینڈ کے خلاف سیریز ایک چیلنج ہو گی۔

بائیس سالہ عبداللّٰہ شفیق ٹیسٹ کرکٹ میں تسلسل کے ساتھ پرفارم کر رہے ہیں ، وہ اب تک سات ٹیسٹ میچز کھیل چکے ہیں جن میں انہوں نے 66.90 کی اوسط سے 736 رنز اسکور کیے ہیں جن میں دو سنچریاں اور 4 نصف سنچریاں شامل ہیں، وہ ایک ون ڈے انٹرنیشنل اور 3 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز بھی کھیل چکے ہیں۔

اپنی اس اننگز میں عبداللّٰہ شفیق ٹیسٹ کی چوتھی اننگز میں فاتح ٹیم کی جانب سے سب سے زیادہ دیر تک بیٹنگ کرنے والے کھلاڑی بن گئے۔

عبداللّٰہ شفیق کا کہنا ہے کہ ہم ٹیسٹ میں اچھا کھیلتے آ رہے ہیں، اسی کو برقرار رکھیں گے، بس اب چھوٹی چھوٹی خامیوں پر قابو پانا ہے، ہمیں اچھی کرکٹ کھیلنا ہے، اور اس کے لیے ہم سب ڈومیسٹک کرکٹ میں میچز کھیلنے پر توجہ دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے پرجوش اس لیے بھی ہوں کہ جن کھلاڑیوں کو ٹی وی پر ٹیسٹ کھیلتے دیکھا ان کے خلاف یہاں کھیلیں گے، انفرادی گول کے بارے میں نہیں سوچا، اچھی پرفارمنس ٹارگٹ ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہوم سیریز سے قبل فوکس قائد اعظم ٹرافی پر ہے، کوشش یہی ہے کہ چار روزہ میچز میں اپنی فارم کو برقرار رکھوں، ہماری فرسٹ کلاس کرکٹ کا بڑا نام ہے، مقابلے کی کرکٹ ہوتی ہے، ہم ڈومیسٹک کھیل رہے ہیں، اس لیے لمبے وقفے کے بعد ٹیسٹ کھیلنے سے فرق نہیں پڑے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.