جمعہ22؍ربیع الثانی 1444ھ 18؍نومبر 2022ء

بنگلادیش انڈر-19 کا پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کیخلاف بولنگ کا فیصلہ

بنگلادیش انڈر-19 نے  پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

ملتان میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان ٹیم کی قیادت سعد بیگ جبکہ بنگلادیش کی قیادت احرار امین کر رہے ہیں۔

اس میچ میں شائقین کرکٹ کے لیے اسٹیڈیم میں داخلہ مفت ہے۔

اس سے قبل بنگلادیش انڈر-19 نے پاکستان انڈر-19 کو تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 1-2 سے اپنے نام کی تھی۔

واضح رہے کہ بنگلادیش کی ٹیم ان دنوں پاکستان کے دورے پر ہے، جہاں اب  ون ڈے سیریز کے بعد ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلی جارہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.