جمعہ22؍ربیع الثانی 1444ھ 18؍نومبر 2022ء

فردوس شمیم کا بلدیاتی انتخابات سے متعلق فیصلے پراظہارِ مایوسی

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی نے سندھ ہائیکورٹ کے  بلدیاتی الیکشن سے متعلق فیصلے پر مایوسی کا اظہار کردیا۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ میں آج کے فیصلے سے مایوس ہوں، جمہوریت کے ساتھ صوبۂ سندھ میں مذاق کیا جارہا ہے۔

تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ ہم سپریم کورٹ اختیارات کے لیے جارہے ہیں، چیف جسٹس کے فیصلے کے مشکور ہیں لیکن ضرورت کیا تھی جو ابھی بھی وقت چاہیے۔

فردوس شمیم نقوی نے مزید کہا کہ 2 ہفتوں میں الیکشن کرانے کی تاریخ دیتے تو بہتر ہوتا، ایسے شفاف الیکشن نہیں ہوگا، بیلٹ پیپر دوبارہ چھپنے چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے 22 تاریخ کو جو الیکشن کمیشن فیصلہ کرے گا وہ آج کے فیصلے کی کمی کو پورا کرے گا۔

سندھ ہائی کورٹ نے جماعتِ اسلامی اور پی ٹی آئی کی درخواستوں پر فیصلہ سنادیا۔

فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ صوبے میں ایم کیو ایم کو بھی اپنے ساتھ لگا لیا ہے، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی، سالڈ ویسٹ اور واٹر بورڈ کا چیئرمین میئر ہوگا۔

واضح رہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے کراچی اور حیدر آباد ڈویژن میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم دے دیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.