بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پی سی بی کا توصیف احمد کے علاج کے اخراجات اٹھانے کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق ٹیسٹ کرکٹر توصیف احمد کے علاج کے تمام اخراجات اٹھانے کا اعلان کردیا۔

ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ توصیف احمد پاکستان کرکٹ کا اثاثہ ہیں توصیف احمد کے ساتھ مکمل رابطے میں ہیں۔

انھوں نے کہا کہ وہ جب تک سفر کے قابل نہیں ہوں گے، نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں رہیں گے۔

ادھر سابق اسپنر توصیف احمد پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں زیرِ علاج ہیں، ان کی اینجیو پلاسٹی کا عمل مکمل ہوگیا ہے۔

توصیف احمد کے بھتیجے سیف الدین کے مطابق سابق کرکٹر توصیف احمد کو دو اسٹنٹس ڈالے گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ توصیف احمد ابھی ریکوری سینٹر میں موجود ہیں، 12 گھنٹے آبزرویشن میں رہنے کے بعد ان کو دوسرے وارڈ میں منتقل کیا جائے گا۔

مقامی اسپتال میں زیر علاج قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کرکٹر توصیف احمد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

سیف الدین نے بتایا کہ اسپتال میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہیں کرنا پڑا، تاہم پُرامید ہیں کہ توصیف احمد کو جلد اسپتال سے ڈسچارج کر دیا جائے گا۔

سابق کرکٹر توصیف احمد کو اتوار کی رات شادی کی تقریب کے دوران دل کا دورہ پڑا تھا، جس کے بعد انھیں فوری طور پر منتقل کیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.