وزیراعظم عمران خان نے سول ڈرون اتھارٹی کے قیام کی منظوری دے دی، سول ڈرون اتھارٹی کے قیام کا مقصد ملک میں ڈرون ٹیکنالوجی کا فروغ، ڈویلپمنٹ اور اسے ریگولیٹ کرنا ہے۔
سول ڈرون اتھارٹی کے پاس ڈرون ٹیکنالوجی کو ریگولیٹ کرنے کے اختیارات ہوں گے، سول ڈرون اتھارٹی کے پاس لائسنس کا اجراء، امپورٹ اور ملک میں پیداوار کی اجازت دینے کے اختیارات بھی ہوں گے۔
اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اتھارٹی ڈرون ٹیکنالوجی کے فروغ اور اس کی ملک میں پیداوار میں بھی اہم کردار ادا کرے گی۔
وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ ڈرون ٹیکنالوجی سے وسائل کا موثر استعمال اور سروس ڈیلیوری کی بہتری میں مدد ملے گی۔
Comments are closed.