بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیراعلیٰ سندھ کا 9 ماہ کی بچی کی گولی سے ہلاکت کی تحقیقات کا حکم

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی میں پولیس مقابلے کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 9 ماہ کی بچی کی ہلاکت کا نوٹس لے لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ماں بیٹی رکشے میں سوار تھے، پولیس اور ملزمان میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کی زد میں بچی آئی۔

وزیراعلیٰ سندھ  نے ڈاکوؤں کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کردیے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ اس قسم کے واقعات ناقابل برداشت ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے واقعہ کی ایڈیشنل آئی جی کراچی سے رپورٹ طلب کرلی۔

واضح رہے کہ کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں پولیس مقابلے کے دوران فائرنگ سے 9 ماہ کی بچی جاں بحق ہوگئی جبکہ اس کی ماں سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.