بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آج پی ٹی آئی والے کوئی ثبوت پیش نہ کرسکے، مریم اورنگزیب

پاکستان مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ آج پاکستان تحریک انصاف والے اپنی پٹیشن کے ساتھ کوئی ثبوت پیش نہ کرسکے۔

ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 18 مارچ کو عوامی میدان سجے گا جس میں ن لیگ کی فتح ہوگی، حلقے کے لوگ نواز شریف کو جتوائیں گے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ پی ٹی آئی والے عوامی میدان سے بھاگ چکے ہیں، تحریک انصاف والے مقدموں کے پیچھے چھپتے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اپیل پر فیصلے تک این اے 75ڈسکہ کا ضمنی انتخاب دوبارہ کرانے کا حکم معطل کرنے کی استدعا کردی، سپریم کورٹ نے ریمارکس دیے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے پر حکم امتناع کی درخواست کا جائزہ آئندہ سماعت پرلیں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ این 75 الیکشن کو سازش کے تحت چوری کرنے کی کوشش کی گئی۔ 

ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے عدالت میں اپنی درخواست کے ساتھ کوئی ثبوت شامل نہیں کیے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.