بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ایشیا کپ، پاکستان ٹیم آج مکمل آرام کرے گی

ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچنے والی پاکستان کرکٹ ٹیم کا آج ٹریننگ سیشن شیڈول نہیں اور ٹیم مکمل آرام کرے گی۔

پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان ایشیا کپ سپر فور کا آخری میچ کل دبئی میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں پہلے ہی ایشیا کپ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کر چکی ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق کا کہنا ہے کہ افغانستان کی ہار سے بھارت کو بڑا افسوس ہوا ہوگا۔

ایشیا کپ کا فائنل اتوار کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق سری لنکا کے خلاف سپر فور کے میچ کے لیے پاکستان ٹیم میں دو تبدیلیوں کا امکان ہے۔

لیگ اسپنر عثمان قادر اور فاسٹ بولر حسن علی کے پلیئنگ الیون کا حصہ بننے کا امکان  ہے جبکہ شاداب خان اور محمد حسنین کو آرام دیے جانے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی ٹیم نے اعصاب شکن معرکے کے بعد افغانستان کو شکست دے کر ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنائی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.