پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان کے پورے جواب میں غیر مشروط معافی کا ذکر نہیں ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ، میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کیس لڑرہے ہیں، وہ اپنے بیان پر کھڑے ہیں، اگر پچھلے جواب پر عدالت مایوس ہوئی تھی تو اس جواب پر شدید مایوس ہوگی۔
طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ میں نے کسی حاضر جج کا نام نہیں لیا تھا، ہمارے خلاف سخت رویہ اختیار کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان ایک عادی ملزم ہیں، 2014 میں سپریم کورٹ کو یہ یقین دہانی کرائی تھی کہ وہ آئندہ عدلیہ کے خلاف بیان نہیں دیں گے، اس وقت بھی انہیں رعایت دی گئی۔
طلال چوہدری نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن میں آج بھی ان کا توہین کا کیس زیر سماعت ہے۔
Comments are closed.