بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ہمیں کشتیوں کی ضرورت ہے، ایدھی فاؤنڈیشن

ایدھی فاؤنڈیشن کا کہنا ہے کہ سیلاب زدہ علاقوں میں انہیں کشتیوں کی ضرورت ہے لیکن بھاری کسٹم ڈیوٹی کی وجہ سے کشتیاں منگوانا مشکل ہوگیا ہے۔

ایدھی فاؤنڈیشن کے رضاکاروں نے جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے بعض اداروں کی طرف سے سیلاب زدگان کی مدد کرنے والی فلاحی تنظیموں کے لیے آسانیاں پیدا کرنے کے بجائے مشکلات کے پہاڑ کھڑے کیے جارہے ہیں۔

سیلانی ٹرسٹ کے رضاکاروں نے بتایا کہ مچھر دانیوں کی اشد ضرورت ہے۔ متاثرین مچھروں سے بھاگ کر کراچی پہنچنے لگے لیکن مچھر دانیوں پر ڈیوٹی عائد ہے۔

تحصیل خیرپور ناتھن شاہ اور اس کے کئی دیہات پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ بدین کے قریب پران ندی میں آر ڈی 4 اور 5 کے درمیان دوبارہ پڑنے والا 50 فٹ کا شگاف اب تک پُر نہ کیا جا سکا۔

دوسری جانب مشکلات کے باوجود الخدمت نے سیلابی پانی کو پینے کے قابل بنانے کی مشین تیار کرلی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.