جمعہ9؍ شوال المکرم 1442ھ21؍مئی 2021ء

فیاض چوہان کی بلاول بھٹو اور حمزہ شہباز پر تنقید

وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض چوہان نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور ن لیگ کے سینئر رہنما حمزہ شہباز کو ہدف تنقید بنالیا۔

بلاول بھٹو اور حمزہ شہباز کی میڈیا سے گفتگو پر ردعمل دیتے ہوئے فیاض چوہان نے کہا کہ خاندانی اور موروثی سیاست کے سپوتوں نے جمہوری روایات پر بھاشن دیا۔

انہوں نے کہا کہ آلِ شریف اور زرداری اپنے ابو بچانے کی مہم جاری رکھے ہوئے ہیں، خاندانی اور موروثی سیاست کے سپوتوں نے جمہوری روایات پر بھاشن دیا۔

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ وڈیرہ کلچر میں پلنے والے بلاول کے منہ سے عوام کی بات مضحکہ خیز ہے، عمران خان نے سیاست میں اخلاقی اور پارلیمانی اقدار کا معیار متعارف کروایا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ڈاکو موومنٹ کے آئیں بائیں شائیں کرنے سے حکومتی کارکردگی چھپ نہیں سکتی، پی ڈی ایم چاہے ایڑی چوٹی کا زور لگالے، وزیراعظم کو مقصد سے پیچھے نہیں ہٹاسکتی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.