پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) فنانس ونگ ممبران کے خلاف ایف آئی اے کی جانب سے کارروائی کے معاملے کو پی ٹی آئی نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔
پی ٹی آئی مرکزی سیکرٹریٹ کے ذمہ داران نے ایف آئی اے کی کارروائی کو چیلنج کیا، جس کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ نے درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے 10 اگست تک جواب طلب کرلیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایف آئی اے نوٹس معطل کرنے کی درخواست پر بھی نوٹس جاری کردیا، جبکہ ایف آئی اے حکام کو عدالت نے 10 اگست کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے سماعت کی، عدالت سے رجوع کرنے والوں میں محمد ارشد، محمد رفیق اور طاہر اقبال شامل ہیں۔
Comments are closed.