عالمی شہرت یافتہ نعت خواں الحاج صدیق اسماعیل کا سوشل میڈیا پیج ہیک کرلیا گیا۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم میں نعت خواں الحاج صدیق اسماعیل کی شکایت درج کرلی گئی ہے۔
نعت خواں الحاج صدیق اسماعیل کے فیس بک پیج پر 4 لاکھ 45 ہزار فالوورز ہیں۔
الحاج صدیق اسماعیل نے اس حوالے سے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر تفصیلات بھی شیئر کی ہیں، جس میں انہوں نے سوشل میڈیا ماہرین سے رہنمائی طلب کی ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.