farm girl hookup connect roku straight to internet not wifi without ethernet hookup free nyc hookups best totally free hookup app pregnant hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پی ٹی آئی کے صرف 175 اراکین اسمبلی پہنچے ہیں، رانا مشہود کا بڑا دعویٰ

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا مشہود نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے صرف 175 اراکین پنجاب اسمبلی پہنچے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گل نے دعویٰ کیا تھا کہ اندر ہمارے 186 لوگ پورے ہیں، جبکہ مسلم لیگ (ن) نے 180 ارکان کی حمایت حاصل ہونے کا دعویٰ کیا۔

مریم نواز نے کہا کہ پنجاب منی گالہ نہیں جسےآپ کبھی بزدار،کبھی گوگی، پنکی اوراس کے بیٹوں کے حوالے کر دیں۔

پی ٹی آئی اور ق لیگ کے ارکانِ پنجاب اسمبلی قافلے کی صورت میں ہوٹل سے پنجاب اسمبلی پہنچے، یہ ارکان 4 بسوں میں پنجاب اسمبلی پہنچے تھے۔

اس موقع پر اراکینِ اسمبلی کو کمیٹی روم میں پہنچا دیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ اراکینِ اسمبلی اب کمیٹی روم سے باہر نہیں آئیں گے، نمازِ جمعہ بھی کمیٹی روم میں ادا کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.