چیف ایگزیکٹو آفیسر ریلوے فرخ تیمور کا کہنا ہے کہ بارش اور ٹریک خراب ہونے سے ٹرینیں 3 سے 4 گھنٹے تاخیر سے چل رہی ہیں۔
پاکستان ریلوے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر فرخ تیمور نے اپنے بیان میں کہا کہ بارشوں سے ریلوے ٹریک بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔
فرخ تیمور نے بتایا کہ ٹرینوں کی تاخیر کے سبب مسافروں کو جو تکلیف اٹھانا پڑ رہی ہے اس پر معذرت کرتا ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ٹرینوں کی بروقت آمدورفت جلد بحال کر دیں گے۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں جاری مون سون بارشوں کے سبب گزشتہ روز لاہور میں بارش کا 20 سالہ ریکارڈ بھی ٹوٹا ہے۔
Comments are closed.