best hookup subredduts daty hookup best really free hookup sites hookup Roosevelt New Jersey

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: جعلی کرنسی نوٹ بنانے والا گروہ گرفتار، جعلی ڈالرز برآمد

کراچی کے پریڈی تھانے کی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی کرنسی نوٹ بنانے والا گروہ کو گرفتار کرلیا۔ 

ایس پی صدر علی مردان کے مطابق 3 ملزمان جعلی امریکی ڈالر، یو اے ای درہم اور پاکستانی کرنسی بناتے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں احمد وقاص، امیر خان اور ابن امین شامل ہیں۔

ایس پی صدر کا کہنا تھا کہ جعلی کرنسی پھیلانے والے نیٹ ورک کے کارندے دبئی میں موجود ہیں جبکہ ملزمان کے دیگر ساتھی پشاور، لاہور اور ملتان میں بھی ہیں۔

علی مردان کے مطابق گروہ کے دیگر کارندوں کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دی ہے، جعلی کرنسی پھیلانے والا نیٹ طویل عرصے سے کراچی میں کام کر رہا تھا۔

ایس پی صدر کا کہنا تھا کہ ملزمان ملک کے لیے بدنامی کا باعث بن رہے تھے، ملزمان سے سیکڑوں جعلی امریکی ڈالر سمیت جعلی کرنسی برآمد ہوئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.