بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کوئی ادارہ عمران خان کو گرفتار کرنے یا سزا دینے کی جرات نہیں کر سکتا، شرجیل میمن

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن  کا کہنا ہے کہ عمران خان آج بھی قانون سے بالاتر ہیں، کوئی ادارہ عمران خان کو گرفتار کرنے یا سزا دینے کی جرات نہیں کر سکتا۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ  عمران خان جس کو پنجاب کا نمبر ون ڈاکو کہتے تھے، انہیں وزیر اعلیٰ بنانا چاہتے ہیں۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی کے 95 فیصد ایم این ایز اور ایم پی ایز انتخابات میں کامیابی کے بعد اپنے حلقوں میں نہیں گئے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی پاکستان کے لیے مافیا بننے کی کوشش کر رہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.