پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کے 13 ویں میچ میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، 34 کے مجموعی اسکور پر زلمی کے تین کھلاڑی پویلین لوٹ گئے ہیں۔
کراچی کنگز کے خلاف پشاور زلمی کی پہلی وکٹ 30 رنز پر گری کہ جب کامران اکمل 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، دوسری وکٹ کراچی کنگز کے عباس آفریدی نے ٹام کوہلر کیڈمور کی لی۔ زلمی کو 34 رنز پر تیسری وکٹ کا نقصان شعیب ملک کی صورت میں اُٹھانا پڑا، محمد الیاس نے شعیب ملک کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کر کے پویلین بھیجا۔
پوائنٹس ٹیبل پر اس وقت پشاور زلمی پہلے، اسلام آباد یونائیٹڈ دوسرے، لاہور قلندرز تیسرے، کراچی کنگز چوتھے، ملتان سلطانز پانچویں اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آخری نمبر پر موجود ہے۔
خیال رہے کہ کراچی نے چار میچز میں دو کامیابیاں حاصل کی ہیںجبکہ دو میچز میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پشاور زلمی تین فتوحات کے ساتھ ٹیبل پر پہلے نمبر پر ہے۔
پی ایس ایل کے تمام میچز پاکستان کا پہلا اسپورٹس چینل جیو سوپر براہ راست نشر کر رہا ہے۔
Comments are closed.