hookup Wyoming dog screening hookup to laptop hookup Middletown Delaware hookup bbw com

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بشریٰ بی بی، ارسلان خالد آڈیو لیک تحقیقات، پٹیشنر نے مہلت مانگ لی

سابق خاتون اول بشریٰ بی بی اور ارسلان خالد کی آڈیو لیک تحقیقات کے معاملے پر پٹیشنر نے مہلت مانگ لی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں قائمقام چیف جسٹس عامر فاروق نے بشریٰ بی بی اور ارسلان خالد آڈیو لیک تحقیقات سے متعلق درخواست کی سماعت کی۔

اس مبینہ آڈیو میں سنا جاسکتا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ہدایت کی کہ فرح گوگی کیس غداری کے بیانیے میں گڈمڈ کردیا جائے۔

انہوں نے اس حوالے تحریری حکم نامہ جاری کیا اور درخواست گزار کے وکیل کو آئندہ سماعت پر درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل دینے کی ہدایت کی۔

تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ بظاہر معلوم ہوتا ہے، پٹیشنر کو حق دعویٰ حاصل نہیں ہے۔

عدالت نے مزید کہا کہ پٹیشنر نے حق دعویٰ اور درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل کے لیے مزید مہلت طلب کی ہے۔

عدالت عالیہ نے پٹیشنر کے وکیل کو قانونی نکتے پر مزید دلائل کے لیے مہلت دے دی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.