بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حکومت کے ارکان اس سے اتنے خفا ہیں جتنے عوام: بلاول

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کہتے ہیں کہ حکومت کے اپنے ارکان اس سے اتنے ہی خفا ہیں جتنے عوام خفا ہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آج کے سینیٹ انتخابات کے حوالے سے کہا کہ اگر ہم ایک ووٹ بھی زیادہ لیتے ہیں تو وہ بھی بونس ہو گا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے لیے ایک اور ووٹ پکا کرلیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کٹھ پتلی حکومت کو ملک بھر میں ایکسپوز کر دیا ہے، ہم نے دکھا دیا ہے کہ ان کے اپنے ارکان حکومت سے خوفزدہ ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ ہم مِل کر انہیں یہاں سے نکالیں گے، پی ڈی ایم عوام کے ساتھ ہے، ہمارے امیدوار کو نا اہل کرانے کی کوشش کی گئی۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے یہ بھی کہا کہ جنہیں آنکھ بند کر کے الیکشن جیتنا چاہیے تھا وہ حکومت پریشان ہے، وہ ہار رہے ہیں، ان کی حکومت جا رہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.