بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حکومتی وفد کی الیکشن کمشنر سے ملاقات دباؤ ڈالنا ہے، رضا ربانی

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ حکومتی وفد کی الیکشن کمشنر سے ملاقات دباؤ ڈالنا ہے۔

سینیٹر رضا ربانی نے ایک بیا ن میں کہا کہ حکمراں جماعت نے سپریم کورٹ کی رائے پرغلط بیانی کی اور غلط تشریح کی اور میڈیا مہم چلائی۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کی رائے نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کےسوال کی نفی کردی ہے۔

پی پی رہنما نے مزید کہا کہ صدارتی آرڈیننس آئینی اداروں کو حکومت کا سیاسی ایجنڈا پورا کرنے میں استعمال کرنے کے لیے تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.