سینیٹ انتخابات 2021 سے ایک روز قبل وزیراعظم عمران خان الیکشن میں کامیابی کے لیے پرعزم ہیں جبکہ انھیں تمام اراکین نے ووٹ دینے کی یقین دہانی بھی کروادی۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کی جانب سے ارکان اسمبلی کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا تھا، جس میں شریک تمام ارکان نے وزیراعظم کو حکومتی امیدواروں کو ووٹ دینے کی یقین دہانی کروائی تھی۔
اس ظہرانے میں وزیراعظم عمران خان نے عزم کا اظہار کیا تھا کہ سینیٹ الیکشن ہم جیتیں گے۔
ظہرانے میں شریک حکومتی اتحادی ارکان نے بھی ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ اور فوزیہ ارشد کی حمایت کا اعلان کیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران کا کہنا تھا کہ ارکان اسمبلی کے ساتھ اب ریگولر رابطہ رکھوں گا۔
انھوں نے کہا تھا کہ سینیٹ انتخابات جیت کر عوامی مفاد کی قانون سازی کریں گے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایک طرف ہم، دوسری طرف مافیا کھڑا ہے۔
انھوں نے کہا تھا کہ غریب کے حالات بہتر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ہم نظام میں تبدیلی لارہے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے تمام اراکین اسمبلی کو ہدایت کی کہ وہ کل بروقت اسمبلی پہنچیں۔
Comments are closed.