وزیرِ اعظم عمران خان کہتے ہیں کہ اپوزیشن جماعتیں سینیٹ کے الیکشن جیتنے کے لیئے ہر حربہ استعمال کر رہی ہیں۔
وزیرِ اعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کے سینیٹ کے امیدوار عبدالحفیظ شیخ اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اسی لیے شفاف انتخابات کے لیے اوپن ووٹنگ کا حامی تھا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے اراکین کو خط لکھے جا رہے ہیں، ان سے رابطے ہو رہے ہیں مگر ہم متحد ہیں۔
وزیرِ اعظم نے کہا کہ پنجاب میں افہام و تفہیم سے سینیٹ کی نشستوں کا معاملہ حل ہونا خوش آئند ہے۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ حزبِ اختلاف سینیٹ انتخابات جیتنے کے لیے پیسہ لگائے گی، لالچ بھی دے گی مگر معرکہ حفیظ شیخ ہی جیتیں گے۔
عمران خان کا یہ بھی کہنا ہے کہ کرپٹ ٹولہ یہاں آ بیٹھا ہے، جن کی کرپشن کی داستانیں عوام جانتے ہیں۔
Comments are closed.