پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چٹھے سیزن میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان آج ہونے والا میچ ملتوی کردیا گیا۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جانے والا یہ میچ اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی فواد احمد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر ملتوی کیا گیا ہے۔
اس سے قبل یہ میچ دو مرتبہ ری شیڈول کیا گیا تھا تاہم اب میچ ملتوی کردیا گیا ہے جو کل کھیلا جائے گا۔
آج کے میچ کے ٹکٹ کل ہونے والے میچ کے لیے کارآمد ہوں گے۔
واضح رہے کہ میچ سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی کے رینڈم ٹیسٹ کا نتیجہ آیا جس میں ان کی رپورٹ مثبت آئی۔
کھلاڑی کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد دیگر کھلاڑیوں کے فوری کورونا وائرس ٹیسٹ کیے گئے۔
تاہم اب پی سی بی کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ ملتوی کردیا گیا۔
ابتدائی طور پر کھلاڑی کا نام سامنے نہیں آیا تھا، تاہم بعد میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے تصدیق کی گئی کہ جس کھلاڑی کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے وہ آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والی بولر فواد احمد ہیں۔
Comments are closed.