pregnant hookup hookup Longmeadow mature hookup app curvy hookup hookup Telford Pennsylvania charlotte hookup bars

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کارکن پرامن رہ کر ووٹ ڈالیں، جمہوریت ہمارا انتقام ہے، بلاول بھٹو زرداری

وزیر خارجہ اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کل ووٹ دینے کا دن ہے، باہر نکلیں اور بھٹو ازم کے لیے ووٹ دیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے جیالے امیدواروں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ کارکن پرامن، خوش حال اور ترقی یافتہ سندھ کے لیے ووٹ دیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ ہمارے حریف مسلسل شکست کی وجہ سے مایوسی کا شکار ہیں اور تشدد کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں اپنے تمام حامیوں کو پرامن رہنے اور اشتعال میں نہ آنے کی تلقین کرتا ہوں، ووٹ ڈالیں کیونکہ جمہوریت ہمارا انتقام ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ مجھے یقین ہے، سندھ کی باشعور عوام صوبے میں جاری بینظیر ترقی کے تسلسل کو ووٹ دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ عوامی مسائل کے حل اور پائیدار ترقی کے لیے اختیارات کو نچلی سطح تک منتقل کرنا پی پی پی کا منشور ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ صحت، تعلیم اور محنت کش عوام کے لیے سوشل سیکیورٹی کے حوالے سے سندھ کی کارکردگی بے مثال ہے۔

انہوں نے کہا پی پی پی قیادت نے عوام سے جو جو وعدے کیے، وہ ہمیشہ پورے کرکے دکھائے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میرے امیدوار وہی ہیں جن کا نشان تیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ سکھر، لاڑکانہ، خیرپور، شکارپور، جیکب آباد، گھوٹکی، قمبر شہداد کوٹ اور کشمور کندھ کوٹ کی عوام تیر کو ووٹ دیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ شہید بینظیر آباد، نوشہرو فیروز، سانگھڑ، میرپور خاص، عمرکوٹ اور تھرپارکر کی عوام تیر پر مہر لگائیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ عوام کل ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں تیر پر مہر لگا کر میرے ہاتھ مضبوط کریں۔ سندھ کے عوام کل ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں سازشی و شیطانی ٹولوں کی ضمانتیں ضبط کرا دیں۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے امید ظاہر کی کہ تمام اضلاع میں کل جیالے امیدوار کامیاب ہوں گے۔

خیال رہے کہ سندھ کے 15 اضلاع میں پہلے مرحلے میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کل سے شروع ہوں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.