وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔
شہباز گل نے کہا ہے کہ اوگرا نے تقریباً 6 سے 7 روپےفی لیٹر تک پٹرولیم مصنوعات کی قیمت بڑھانے کی تجویز کی۔
معاون خصوصی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے یہ تجویز منظور نہیں کی۔
انہوں نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باوجود وزیراعظم نے اجازت نہیں دی۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.