بھارت کی بالاکوٹ پر ناکام ’سرجیکل اسٹرائیک‘ کے دو برس مکمل ہونے پر وفاقی وزیر پیٹرولیم و پاور عمر ایوب کا کہنا ہے کہ ملک کے دفاع کیلئے ہماری بہادر افواج کےکارنامے دنیا تسلیم کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ فروری کی 27 تاریخ پاکستان کے ناقابل تسخیر دفاع کی روشن مثال ہے۔
عمر ایوب نے کہا کہ اپنےسےکئی گنا بڑے دشمن کےساتھ 1965 کی جنگ ہو یا ایسے معرکے ہمیں اپنی افواج پر ناز ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں وفاقی وزیر نے پاک فوج زندہ باد، پاک بحریہ وپاک فضائیہ پائندہ باد کا نعرہ بھی لگایا۔
Comments are closed.