جمعہ9؍ شوال المکرم 1442ھ21؍مئی 2021ء

سکھر: CTD کی کارروائی، TTP کے 2 دہشتگرد ہلاک

سندھ کے شہر سکھر میں سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم تحریکِ طالبان پاکستان کے 2 دہشت گرد مارے گئے۔

ہلاک دہشت گردوں کی شناخت ولایت زیب اور شاہ محمود کے نام سے کی گئی ہے۔

سندھ کے ضلع جامشورو کے علاقے کوٹری میں پولیس اور رینجرز نے مشترکہ کارروائی کے دوران تحریکِ طالبان کے مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کر لیا۔

سکھر کے علاقے پٹنی میں سی ٹی ڈی اور وفاقی حساس ادارے کی کارروائی کے دوران دہشت گردوں اور اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

انچارج سی ٹی ڈی مظہر مشوانی کے مطابق فائرنگ سے زخمی ہونے والے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا، گرفتار دونوں دہشت گرد اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گئے۔

ہلاک دہشت گردوں کی شناخت ولایت زیب اور شاہ محمود کے نام سے ہوئی ہے، دہشت گردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سے تھا جن کے قبضے سے 2 پستول اور 1 بیگ برآمد ہوا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.