بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

فواد چوہدری کی حلیم عادل کے کمرے سے سانپ نکلنے پر مذمت

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کاکہنا ہے کہ حلیم عادل شیخ کے ساتھ ہونے والے سلوک پرایوان کا ہر رکن شرمندہ ہے۔

فواد چوہدری کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما حلیم عادل شیخ کے کمرے سے سانپ نکلنے اور ان پرتشدد کی مذمت کی گئی ہے۔

فواد چوہدری نے  قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حلیم عادل شیخ کے ساتھ ہونے والے سلوک پر ایوان کا ہر رکن شرمندہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ انسانی حقوق کا معاملہ ہے، اس پر بھرپور کارروائی ہونی چاہیے۔

فواد چوہدری کے اظہار خیال کرنے کے دوران اجلاس میں موجود پی ٹی آئی کی عاصمہ حدید نے ’ڈاکو راج اِن سندھ‘ کا پلے کارڈ اٹھائے  رکھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.