سابق وزیر اطلاعات اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ یہ کہہ دیں گے ڈاکٹر یاسمین کے پرس سے پستول برآمد ہوا ہے۔
میرپور آزاد کشمیر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ہمارے 1100 کارکن گرفتار ہوچکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 14 اور 15 عملی طور پر معطل ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ آج شام کو پاکستان کاسب سے بڑا اجتماع ہوگا۔
خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی گاڑی کے پولیس نے شیشے توڑ دیئے تھے۔
پولیس کی جانب سے یاسمین راشد کی گاڑی کو روکنے کی کوشش کے دوران ونڈ اسکرین توڑ دی گئی جبکہ ڈاکٹر یاسمین راشد کی گاڑی پولیس کا حصار توڑتے ہوئے آگے نکل گئیں۔
اس سے قبل ڈاکٹر یاسمین راشد نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا تھا کہ میری گاڑی کی چابی چھیننے کی کوشش کی گئی ہے، میرے ساتھ بدتمیزی اور ہاتھا پائی کی گئی ہے۔
Comments are closed.