hookup Wyoming hookup Wurtsboro NY free amarillo hookups california hookup bar asian girls best totally free hookup app

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

میں ‏نبیؐ کے حکم کے مطابق قوم کو اکٹھا کر رہا ہوں، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ میں ‏نبی ﷺ کے حکم کے مطابق قوم کو اکٹھا کر رہا ہوں۔

سابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے سوشل میڈیا پر اپنے خطاب کی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے نیا پیغام جاری کیا گیا ہے۔

 عمران خان کا اپنے پیغام میں موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے  کہنا ہے کہ ’پچھلے 2 دن میں جو میں نے دیکھا یہ ملک میں انتشار کروانا چاہتے ہیں، پولیس اور فوج کو اپنے عوام سے لڑوانا چاہتےہیں۔‘

انہوں نے مزید لکھا کہ ’‏پولیس بھی ہماری ہے، فوج بھی ہماری ہے اور عوام بھی ہمارے ہیں، ‏6 دن دیتا ہوں کہ الیکشن کا اعلان کریں ورنہ میں واپس آؤں گا۔‘

وفاقی وزیر داخلہ ران ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ عمران خان چھ دن بعد 6 لاکھ آدمی لے آئیں میں ان کے مطالبے کی حمایت کردوں گا

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے حکومت کو اسمبلیاں تحلیل کرنے اور انتخابات کے اعلان کے لیے 6 روز کی مہلت دی ہے۔

جناح ایونیو اسلام آباد میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا آزادی کی تحریک کو ناکام کرنے کیلئے ہر قسم کا طریقہ استعمال کیا گیا، کارکنوں نے جس طرح آنسو گیس کا مقابلہ کیا اس کی مثال نہیں ملتی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.