بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

علی امین گنڈا پور نے پولیس اہلکار کو پکڑلیا

ڈیرہ اسماعیل خان سے ہکلہ انٹرچینج آتے وقت پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور نے پولیس اہلکار کو پکڑلیا۔

علی امین گنڈا پور نے پولیس اہلکار کی زبردستی ویڈیو بنوائی اور پولیس اہلکار کو عمران خان کی حمایت پر مجبور کیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے پولیس اہلکار کو اپنے افسران کو برا بھلا کہنے پر اکسایا۔

ڈی چوک میں شیلنگ سےرکن قومی اسمبلی منورہ بلوچ بےہوش ہوگئیں، عالیہ حمزہ اورنوشین حامدحالت غیر ہونے کے باوجود ڈی چوک کے قریب موجود ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کا قافلہ اسلام آباد میں داخل ہوگیا ہے۔

عمران خان کا قافلہ پشاور سے اسلام آباد داخلے کے ٹول پلازہ سے آگے بڑھ گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.