best hookup apps that aren't a scam what is the best gay hookup app hookup Middletown Delaware ford escort zx2 sr ecu hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اسلام آباد، ڈی چوک میدان جنگ بن گیا

اسلام آباد میں ڈی چوک پر پی ٹی آئی کارکنان اور پولیس اہلکار آمنے سامنے آگئے، جس کے باعث ڈی چوک میدان جنگ بن گیا۔

پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ کیا گیا، پولیس نے پی ٹی آئی کارکنان کو منتشر کرنے کیلئے شیلنگ کی۔

رپورٹس کے مطابق شیلنگ کے بعد سیکورٹی اہلکاروں نے ڈی چوک پر گرفتاریاں شروع کردی ہیں، چند کارکنان کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ میرے ساتھ عوام کا سمندر ڈی چوک آ رہا ہے، حکومت جب تک الیکشن کی تاریخ نہیں دے گی وہاں سے نہیں جائیں گے۔

پولیس کی شیلنگ اور گرفتاریوں کے بعد پی ٹی آئی کے کارکن ڈی چوک سے پیچھے ہٹنا شروع ہوگئے ہیں۔

پی ٹی آئی کارکن ڈی چوک سے متصل ناظم الدین روڈ اور فضل حق روڈ پر پھیل گئے، پی ٹی آئی کے درجنوں کارکن کلثوم چوک سے خیبر پلازہ تک موجود ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.