my senior hookup reviews hookup Middle Island best hookup apps that aren't a scam hookup Hawleyville edelman hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ٹیکساس اسکول میں فائرنگ سے قبل حملہ آور نے اپنی دادی کوقتل کیا

امریکی ریاست ٹیکساس کے اسکول میں فائرنگ کرنے والے ملزم نے حملے سے قبل ہی سوشل میڈیا پر اپنے منصوبے کے بارے میں آگاہ کردیا تھا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق حکام نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ ٹیکساس کے ایلیمنٹری اسکول کے 19 بچوں اور دو اساتذہ کو گولی مار کر قتل کرنے والے شخص نے حملے سے پہلے فیس بُک پر تین پیغامات جاری کیے تھے۔

ملزم نے پہلے پیغام میں لکھا تھا کہ ’میں اپنی دادی کو گولی مارنے جا رہا ہوں۔‘

دوسرے پیغام میں لکھا کہ ’میں نے اپنی دادی کو گولی مار دی ہے۔‘

ملزم نے اپنا آخری پیغام اسکول پر حملے سے 15 منٹ پہلے جاری کیا تھا جس میں لکھا گیا تھا کہ ’میں ایک پرائمری اسکول پر فائرنگ کرنے جا رہا ہوں۔‘

فتیش کاروں کا کہنا ہے کہ سیلواڈور راموس نے اسکول میں دھاوا بولنے سے قبل اپنے ہی گھر میں ایک زندگی کا چراغ گل کیا تھا۔

اس حوالے سے فیس بک کی پیرنٹ کمپنی میٹا کے ترجمان اینڈی سٹون نے کہا کہ ’انتباہات پرائیویٹ ون ٹو ون ٹیکسٹ میسجز میں بھیجے گئے تھے جو فائرنگ کے بعد ملے تھے، فیس بک قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کر رہا ہے۔‘

خیال رہے کہ امریکی ریاست ٹیکساس کے اسکول میں فائرنگ کے نتیجے میں 19 کمسن بچے اور 2 ٹیچرز ہلاک ہوئے تھے۔

غیر ملکی میڈیا نے رپورٹ کیا تھا کہ ملزم کی فائرنگ سے دو سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 14 افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔

پولیس نے اسکول میں فائرنگ کرنے والے 18 سالہ نوجوان سیلواڈور راموس کو گولی مار کر ہلاک کردیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.