ڈسکہ دھاندلی کیس میں الیکشن کمیشن نے ڈپٹی کمشنر ڈسکہ اور ڈی پی او کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
دی نیوز کے سینیر صحافی اور تجزیے کار انصار عباسی کی خبر کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ، سب ڈویژنل پولیس آفیسر کو بھی معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
فیصلہ یہ بھی کیا گیا ہے کہ کمشنر ڈسکہ اور ریجنل پولیس آفیسر ڈسکہ کو عہدوں سے ہٹایا جائے گا۔ کمشنر اور آر پی او کے خلاف کارروائی کے احکامات جاری کردیئے گئے۔
الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری پنجاب اور اور آئی جی پنجاب کو جواب دہی کے لیے طلب کرلیا ہے۔
لاپتہ ہونے والے پریزائیڈنگ افسروں کو مقدمے کا سامنا کرنا پڑے گا، جس میں 3 سال جیل ہو سکتی ہے۔
Comments are closed.