ہفتہ10؍شوال المکرم 1442ھ 22؍ مئی 2021ء

فیاض چوہان نے معافی نہیں مانگی تو تحریک استحقاق پیش کرنے کا سوچ رہا ہوں، عبدالشکور شاد

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی عبدالشکور شاد کا کہنا ہے کہ فیاض چوہان نے لیاری کے حوالے سے بیان پر معافی نہیں مانگی، اگر فیاض چوہان نے معافی نہیں مانگی تو تحریک استحقاق پیش کرنے کا سوچ رہا ہوں۔

جیو نیوز کے پروگرام  ’کیپٹل ٹاک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے عبدالشکور شاد  نے کہا کہ لیاری میں سیاسی تحریکیں پروان چڑھتی ہیں، لیاری میں اب کوئی گینگ وار نہیں ہے۔

 عبدالشکور شاد نے کہا کہ گیلانی صاحب جنرل ضیاء کے سیاسی وارثوں کے نمائندہ ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.