edf8329we free hookup sites usa hookup hotshot mature dknight magicbox ii bluetooth hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان کی مصر میں دہشتگرد حملے کی مذمت

پاکستان نے مصر کے علاقے سینائی میں ہوئے دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے 11 سیکیورٹی اہلکاروں کے جاں بحق ہونے پر دلی تعزیت کی۔

ترجمان دفتر خارجہ نے اسلام آباد سے جاری مذمتی اور تعزیتی بیان میں کہا کہ پاکستان سینائی میں دہشت گرد حملے کی مذمت کرتا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ سینائی دہشت گرد حملے میں 11 سیکیورٹی اہلکار جاں بحق ہوئے، پاکستان کی حکومت اور عوام سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بیان میں یہ بھی کہا کہ ہم حملے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے، ہم مصر کے برادر عوام سے یکجہتی کا بھی اعادہ کرتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.