وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ مئی میں پٹرول اور ڈیزل کی مد میں 118 ارب کا نقصان ہو رہا ہے، عمران خان کا پروگرام تھا کہ عدم اعتماد نہ ہوئی تو پٹرول کی قیمتیں بڑھائیں گے۔
اپنے بیان میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ رئیل اسٹیٹ کو ڈھائی سال تک ایمنسٹی دی گئی، ایسے کہاں ہوتا ہے؟
مفتاح اسماعیل نے یہ بھی کہا کہ آئی ایم ایف نے مشن بھیجنے کا وعدہ کیا ہے۔
دوسری طرف قومی اسمبلی اجلاس کا ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے، اجلاس میں وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل مالیاتی اور قرض پالیسی 2022 پیش کریں گے۔
ایجنڈے کے مطابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل وسط سال بجٹ جائزہ رپورٹ بھی پیش کریں گے۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں احسن اقبال عمومی شماریات ازسرنو تنظیم ترمیمی آرڈیننس پیش کریں گے، ای او بی آئی کی پنشن میں اضافہ نہ ہونے سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔
Comments are closed.