مسلم لیگ نون کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف نے کوئی ضمنی الیکشن نہیں جیتا، آج ہم یہاں الیکشن کمیشن آئے ہیں، دھاندلی نہیں دھاندلا ہوا ہے۔
سعد رفیق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ یہ ڈیمانڈ کرتی ہے کہ این اے 75 میں دوبارہ الیکشن کروائے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ پولیس سرپرستی میں کھلم کھلا دھاندلی ہوئی، ڈسکہ شہر میں فائرنگ ہوئی، یہی وجہ ہے کہ ٹرن آؤٹ ڈسکہ میں کم تھا، یہ سب پری پلان تھا، یہ حکومت عادی ووٹ چور ہے، ڈسکہ میں الیکشن ریکارڈ غائب کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ جس انتظامیہ نے الیکشن میں غنڈا گردی کروائی، انہیں کہیں اور بھیجیں، یہ فساد کی بنیاد کس نے ڈالی؟ ہم کیوں وہاں گولیاں چلاتے جب وہ ہمارا مضبوط علاقہ ہے۔
سعد رفیق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے لوگوں کو سبز باغ دکھائے تھے، قوم کو بھوکا مار دیا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کا ایک ہی کام ہے مخالفین کو ٹارگٹ کرنا، آپ سمجھتے ہیں لنگر خانے کھول کر قوم کی خدمت کر رہے ہیں۔
سعد رفیق نے کہا کہ آپ کو نہ اکنامک کی سمجھ ہے نہ معیشت کی سمجھ ہے۔
Comments are closed.