وزیراعظم عمران کا کہنا ہے کہ سیاست کا اصل مقصد عوام کی خدمت ہے، سیاست سے پیسا بنانے والے نشان عبرت ہیں۔
پشاور میں صوبائی کابینہ اور ارکان اسمبلی سے گفت گو میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ بد قسمتی سے یہاں لوگوں نے سیاست کو صرف پیسا بنانے کے لیے استعمال کیا۔
عمران خان نے کہا کہ ان لوگوں نے ہر جگہ پیسا استعمال کیا، اب ان کی حالت نشان عبرت ہے، اخلاقیات جب ختم ہوجائے تو قوم تباہی کی طرف جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم مستقبل اور اپنی نسلوں کی بہتری کا سوچتے ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ہم پیچھے رہ گئے کیونکہ یہاں اقتدار عوامی خدمت کی بجائے پیسا چوری کرنے کے لیے سنبھالا گیا، ہم ہر نظام میں شفافیت چاہتے ہیں۔
Comments are closed.