ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے اسپیکر کی نشست چھوڑ دی۔
قاسم سوری نے کہا کہ میرا ضمیر گوارہ نہیں کرتا کہ میں اس نشست پر بیٹھوں، سردار ایاز صادق آکر باقی کارروائی کرلیں۔
قاسم سوری ایوان سے چلے گئے، جس کے بعد پی ٹی آئی کے ارکان بھی نعرے لگاتے ہوئے ایوان سے روانہ ہوگئے۔
تحریک انصاف کے ارکان کو متحدہ اپوزیشن ارکان نے ہاتھ ہلا ہلا کر الوداع کیا۔
جس کے بعد پینل آف چیئرمین سردار ایاز صادق نے اسپیکر کی نشست سنبھال لی۔
قومی اسمبلی میں مہانوں کی گیلریوں سے ’گو نیازی گو‘ کے نعرے لگائے گئے۔
جی ڈی اے کے ارکان سائرہ بانواور غوث بخش مہر ایوان میں موجود رہے، جبکہ پی ٹی آئی کے چیف وہپ عامر ڈوگر انہیں بار بار قائل کرتے رہے۔
Comments are closed.