بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیراعلیٰ نے انکوائری کے بعد لیاقت خٹک کو عہدے سے فارغ کیا، کامران بنگش

خیبر پختونخوا میں لیاقت خٹک کو وزارت سے ہٹانے کے حوالے سے اصل وجہ سامنے آگئی ہے۔

 کامران بنگش  نے اپنے بیان میں کہا کہ ن لیگ امیدوار کو سپورٹ کرنے پر لیاقت خٹک کو وزارت سے ہٹایا ہے۔

 کامران بنگش نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے انکوائری کے بعد لیاقت خٹک کو عہدے سے فارغ کیا۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی قیادت نے ضمنی انتخاب میں لیاقت خٹک کی جانب سے مسلم لیگ ن کے امیدوارکی حمایت کا نوٹس لے لیا۔

انہوں نے کہا کہ لیاقت خٹک اور اہل خانہ نے مخالف امیدوار کو سپورٹ کیا، جس کے بعد وزیر اعلیٰ  محمود خان نے وزیراعظم سے مشاورت کے بعد لیاقت خٹک کو ہٹایا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.